جعفرآباد میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب اللہ جوگیزئی کی کاوشوں سے خاندانی منصوبہ بندی اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

24

جعفرآباد میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب اللہ جوگیزئی کی کاوشوں سے خاندانی منصوبہ بندی اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کا افتتاح کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر خالد خان کی ہدایات پر اے ڈی سی حضور بخش بگٹی نے کیا۔

ماہر اسٹاف نے خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی، زچہ و بچہ کی صحت اور آبادی کے توازن سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ کیمپ میں طبی معائنہ، مشاورتی خدمات، روک تھام کی ادویات اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ اے ڈی سی نے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Comments are closed.