سکھر: شہر میں اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ کارروائی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
مورخہ: یکم دسمبر 2025
سکھر پولیس نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر، اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین کی سربراہی میں شہر کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ کارروائی کی۔
شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم پوائنٹس پر ایس ایچ اوز کی نگرانی میں 15 ایگلز اور بھاری نفری تعینات کی گئی۔ کارروائی کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کو روکا گیا اور ان کے کوائف و نمبر پلیٹس کی تصدیق کی گئی۔ نمبر پلیٹ نہ ہونے والی 61 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر تھانوں میں منتقل کی گئیں، جو تصدیق کے بعد مالکان کو واپس کر دی گئیں۔
کارروائی کے دوران 38 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف چالان کیے گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل کے خلاف 550 CrPC کے تحت کارروائی عمل میں آئی۔ کالے شیشے والی گاڑیاں، گرین و بلو فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں اور رکشے بھی چیک کیے گئے، جن میں سے چار کاروں کے خلاف کالے شیشے ہونے پر کارروائی کی گئی۔
ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بروقت رجسٹریشن کریں اور فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹیڈ گلاسز اور بلیو لائٹس کے استعمال سے گریز کریں تاکہ قانون کی عملداری میں پولیس کے ساتھ تعاون ممکن ہو۔
Comments are closed.