جی ڈی اے، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے

24

گوادر۔ جی ڈی اے، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے لیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں اولڈ ٹاؤن بحالی کے تحت ایک جامع اور ہمہ جہت منصوبہ ہے جس کے تحت شہر میں شاہراہوں، چوراہوں، اہم یادگاری مقامات، تعلیمی اداروں، اسٹریٹس، قبرستانوں، عیدگاہوں، ڈرینیج سسٹم، قدیم ثقافتی ورثہ اور دیگر شہری سہولیات کی مرحلہ وار بہتری کی جا رہی ہے۔
اسی تناظر میں جی ڈی اے نے میرین ڈرائیو پر واقع بی اینڈ آر چوک کی مونومنٹ کو جدید اور پُرکشش انداز میں دوبارہ ڈیزائن کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اس چوک اور یادگاری مونومنٹ کو شہر کے جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ ہم آہنگ کرنا اور اسے ایک نمایاں شہری شناخت کے طور پر اجاگر کرنا ہے، تاکہ گوادر کی خوبصورتی اور ٹاؤن اسکیپ مزید نکھر کر سامنے آئے۔
اس چوک اور اس کی یادگار مونومنٹ کو جی ڈی اے کے سابق چیف انجینیئر، مرحوم امان اللہ آسکانی کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جو شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہوگا۔

Comments are closed.