حیدرآباد: گھریلو قتل اور منشیات کے مختلف مقدمات میں گرفتاریاں

26

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
مورخہ: یکم دسمبر 2025

سی پی نسیم نگر کے مطابق، نسیم نگر پولیس نے گھریلو ناچاقی پر قتل کے واقعے میں ملزم محمد عارف ولد علی مراد لنجھار کو گرفتار کر کے مقدمہ 582/2025، دفعہ 302 PPC کے تحت تفتیش شروع کی۔

اسی دوران، قتل کے ایک اور مقدمے میں ملزم مولا بخش عرف لال بخش کو گرفتار کر کے مقدمہ 540/2025، دفعات 302, 109, 34 PPC میں درج کیا گیا۔

مزید کارروائی میں ملزم میر مرتضی قمبرانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 200 مین پوری برآمد ہونے پر مقدمہ 583/2025، مین پوری وگٹکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم شاہزیب شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 200 مین پوری برآمد ہونے پر مقدمہ 169/2025، مین پوری وگٹکا ایکٹ میں درج کیا۔

تھانہ مکی شاہ پولیس نے ملزم شاہنواز عرف شان مکرانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 40 گرام آئس برآمد ہونے پر مقدمہ 178/2025، دفعہ 9(1)6(a) CNS ایکٹ میں درج کیا۔

ترجمان ضلعی پولیس حیدرآباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور مشکوک افراد کی معلومات فوری پولیس کو فراہم کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو۔

Comments are closed.