وزیراعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخواہ اختیار ولی خان کی سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
مورخہ دسمبر 2025
نوشہرہ میں سالانہ بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امورِ خیبر پختونخوا، اختیار ولی خان نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ رسولِ کریم ﷺ کی تعلیمات میں دنیا و آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ختمِ نبوت ﷺ کے معمالے پر کوئی سمجھوتہ کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور علمائے کرام، مذہبی رہنماؤں اور اکابرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ختم نبوت کانفرنس سے ڈاکٹر احمد علی سراج مدنی سکریٹری جنرل ختم نبوت (ورلڈ) نے بھی خطاب کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی اور استحکامِ پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئ۔
Comments are closed.