ٹھٹہ پولیس مقابلہ: متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سندھ پولیس، ڈسٹرکٹ ٹھٹہ
پریس ریلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
مورخہ: 1 دسمبر 2025

تھانہ گھارو کی حدود، ھالیجی لنک روڈ RBDO پل کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت منظور عرف بولو ولد مولا بخش کھوسو، رہائشی اصل ضلع مٹیاری، حال تحصیل گھوڑاباڑی کے طور پر ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، گرفتار ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جن میں ضلع ٹھٹہ کے تھانہ گھارو، ساکرو، گھوڑاباڑی اور ضلع مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو کے مختلف علاقوں میں رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ شامل ہیں۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال ہونے والی پسٹل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ مزید برآں، ملزم کا مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان ستار کھوسو، حاکم کھوسو اور ذاکر کھوسو کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

نوٹ: گرفتار ملزم منظور @ بولو ولد مولا بخش کھوسو پر ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ مختلف جرائم میں نامزد ہے۔

Comments are closed.