اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا وزیراعظم ہاو س آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
اسلام آباد۔15نومبر :اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا وزیراعظم ہاو ¿س آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماو ¿ں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ ہفتہ کو شاہ عبداللہ دوم کی وزیراعظم ہاو ¿س آمد پر ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو گارڈ آف ا?نر پیش کیا، شاہ عبداللہ دوم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے تعارف کرایا جبکہ اردن کے شاہ نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔ شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم ہاو ¿س کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا
Comments are closed.