: بارکھان میں پہلی بار سائنس ایگزیبیشن—طلبہ کے 21 سائنسی ماڈلز نے سب کو متاثر کر دیا
بارکھان — 15 نومبر 2025:
ضلع بارکھان میں پہلی بار گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں شاندار سائنس ایگزیبیشن منعقد ہوئی جس میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی سوچ کو بے حد سراہا گیا۔
حسن پبلک اسکول، گل پبلک اسکول اور کریئیٹو پبلک اسکول رکنی سمیت مختلف اداروں کے طلبہ نے شرکت کی اور فزکس، کیمسٹری اور بایولوجی کے 21 پروجیکٹس پیش کیے۔
ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، سائنسی ماڈلز کا جائزہ لیا اور طلبہ کی محنت و جدت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے سائنسی میلوں سے چھپا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے اور طلبہ کو تحقیق کا حوصلہ ملتا ہے۔ اس میلے کو بارکھان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے قابلِ فخر قرار دیا گیا۔
Comments are closed.