اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا 21 سال بعد پاکستان کا سرکاری دورہ، صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا
اسلام آباد — 15 نومبر2025:
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم جمعہ کے روز 21 برس بعد کسی بھی اردنی بادشاہ کے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔
پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کا شاندار حفاظتی استقبال کیا اور اسے اسلام آباد تک ایئر کور فراہم کیا۔
نور خان ایئر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم کا استقبال کیا۔ خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، وفاقی وزرا اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
صدر زرداری نے کہا کہ شاہ عبداللہ دوم کا یہ تاریخی دورہ پاکستان اور اردن کے تعلقات کو نئی اسٹریٹجک جہت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی بھائی چارے، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔
Comments are closed.