سوئی سدرن گیس کی ہائی پریشر لائن میں شگاف — بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گیس فراہمی معطل

18

 کوئٹہ/کراچی، 15 نومبر 2025 — مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن لائن میں شگاف پڑنے کے باعث بلوچستان کے کئی اضلاع میں گیس فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔

کمپنی کے مطابق 18 انچ قطر کی QPCEP ٹرانسمیشن لائن ہفتہ کی صبح پانچ بجے رپچر ہوئی، جس کے نتیجے میں درج ذیل علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی:
پشین، کچلاک، زیارت، بوستان، حرمازئی، مستونگ، قلات، منگوچر، کڈھ کوچہ اور ملحقہ علاقے

سوئی سدرن کے مطابق متبادل انتظام کے تحت 12 انچ قطر کی QPL لائن کے ذریعے کوئٹہ شہر کے کچھ مضافاتی علاقوں میں کم پریشر پر محدود سطح کی گیس دستیاب ہے، جن میں شامل ہیں:
نواں کلی، حنہ، سراۓ گھُرغئی، پشتون آباد اور ایسٹرن بائی پاس کے کچھ علاقے

SSGC کی ٹیکنیکل ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق پایپ لائن کی جلد مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ادارہ نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں کھانے پکانے کے اوقات کے دوران گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کمپنی نے واضح کیا کہ مرمتی کام کی تکمیل کے حوالے سے حتمی وقت دینا قبل از وقت ہوگا، تاہم صارفین کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔

Comments are closed.