صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سینئر پیپلز پارٹی رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

16

اسلام آباد، 15 نومبر 2025 — صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ لعل بخش بھٹو کی جمہوری جدوجہد، عوامی خدمت اور پارٹی کے ساتھ وفاداری ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مفاد کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

صدر آصف علی زرداری نے لعل بخش بھٹو کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال صرف پارٹی کا نہیں بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Comments are closed.