BYD–میگا موٹر کمپنی اور کراچی میراتھون 2026 کا اشتراک — پاکستان کی پہلی عالمی سند یافتہ میراتھون کے سفر میں بڑا قدم

22

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ:
کراچی، 14 نومبر 2025: پاکستان میں  کے باضابطہ پارٹنر میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) نے کراچی میراتھون 2026 کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کے ساتھ پاکستان کی پہلی ورلڈ ایتھلیٹکس سرٹیفائیڈ میراتھون کی تیاریاں باضابطہ طور پر شروع ہوگئیں۔

تقریب BYD پاکستان کے کراچی ایکسپیرینس سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں ایم ایم سی، BYD اور کراچی میراتھون کی انتظامی کمیٹی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس شراکت کے تحت ایم ایم سی برانڈ ویژایبلیٹی، ایتھلیٹس کی اسپانسرشپ اور جدید سفری سہولیات کے ذریعے ایونٹ کی معاونت کرے گا، تاکہ عالمی اسپورٹس پلیٹ فارم پر پاکستان کا تشخص مزید ابھر کر سامنے آئے۔

تقریب میں کرکٹ لیجنڈ مصباح الحق نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی، جس سے ایونٹ کا جوش، عزم اور قومی فخر مزید نمایاں ہوا۔

کراچی میراتھون 2026 میں BYD SHARK 6 باضابطہ “ٹائمر کار” کے طور پر استعمال ہوگی، جو اسٹارٹ لائن سے فِنش تک رنرز کی رہنمائی کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی، درست وقت اور اسمارٹ موبیلیٹی کی علامت ہوگی۔ پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی ریس ہونے کے ناطے یہ میراتھون مقامی و غیر ملکی رنرز کو یکجا کرے گی اور ویژن 2032 کے اس ہدف کو تقویت دے گی، جس کا مقصد پاکستانی ایتھلیٹس کو عالمی میراتھونز اور اولمپکس کے لیے کوالیفائی کروانا ہے۔

وائس پریزیڈنٹ سیلز اینڈ اسٹریٹجی، دانش خالق نے کہا کہ ایم ایم سی کا ویژن محض سفری سہولت تک محدود نہیں بلکہ پائیدار طرزِ زندگی اور مضبوط معاشرتی ڈھانچہ اس کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایم ایم سی پاکستان کے دو ٹاپ میراتھون رنرز کی بین الاقوامی مقابلوں کے لیے اسپانسرشپ کرے گا — جس کے ذریعے کارکردگی، صحت اور کمیونٹی ویلفیئر کے وژن کو فروغ ملے گا۔

BYD دنیا بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ، اسمارٹ ٹیکنالوجی اور گرین سولوشنز کے ذریعے کاربن اخراج میں کمی کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان میں بھی BYD نئی انرجی وہیکلز (NEVs)، صحت مند معاشرے اور ماحول دوست انفراسٹرکچر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

کنٹری منیجر BYD پاکستان لی جیان کے مطابق کراچی میراتھون اجتماعی جذبے، مستقل مزاجی اور مثبت توانائی کی علامت ہے — وہی اقدار جو BYD کے مشن سے ہم آہنگ ہیں۔ یہ شراکت پاکستان کو مزید صحت مند، سرسبز اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کراچی میراتھون کے نمائندے نے کہا کہ ویژن 2032 کا مقصد پاکستانی رنرز کے لیے عالمی میراتھونز کی راہ ہموار کرنا ہے، اور BYD کی شراکت اس سفر کو حقیقت کے قریب لا رہی ہے۔

BYD|MMC اور کراچی میراتھون کی ٹیم آئندہ سال کی ریس سے قبل مشترکہ آگہی، تشہیر اور ترقیاتی سرگرمیوں پر مل کر کام کرے گی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتھ کامیاب شراکت کے بعد، BYD|MMC قومی کھیلوں اور پاکستانی ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

Comments are closed.