کوئٹہ: انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم کا افتتاح

16

 ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کوئٹہ میں انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈی ایس ایم اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ مہم 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی اور اس دوران 6 ماہ سے 5 سال کے تقریباً 8 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

Comments are closed.