ضلع ٹھٹہ میں CPEC و Non-CPEC منصوبوں کا وزٹ اور سیکورٹی جائزہ

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سندھ پولیس، ضلع ٹھٹہ
مورخہ: 14 نومبر 2025
پریس ریلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)

 ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز نے ضلع ٹھٹہ میں واقع مختلف CPEC اور Non-CPEC پراجیکٹس کا وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پراجیکٹس پر تعینات پولیس اہلکار اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کو ہتھیار اور ایمونیشن سمیت مکمل بریفنگ دی گئی۔ ایس ایس پی نے ہدایت کی کہ کسی غیر ملکی باشندے کو بغیر سیکورٹی اجازت دیے پراجیکٹس میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور حکومت سندھ کے سیکورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔

تمام ایس ڈی پی اوز وقتاً فوقتاً وزٹ کریں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.