ستائیسویں آئینی ترمیم سے عوام کوانصاف ملے گا ،آئینی مسائل کومنصفانہ طریقے سے حل کرنے میں مددملے گی ،وزیردفاع خواجہ محمدآصف
اسلام آباد۔14نومبر :وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ 27ویں ترمیم سے عوام کوانصاف ملے گا اورآئینی مسائل کومنصفانہ طریقے سے حل کرنے میں مددملے گی، جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئین نے اس ایوان کواختیارات دئیے ہیں اور پارلیمان سپریم ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ اپوزیشن کے لوگوں کوکرنا ہے کہ وہ آئین پاکستان کے وفا دار ہیں یا فرد واحد کے۔ وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا کہ وانا اوراسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ، ان پران کی زبان سے ایک بھی لفظ نہیں نکلا، ان کوفیصلہ کرنا ہے کہ یہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا عسکریت پسندوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ یہ لوگ پاکستان کے ا?ئین ، اس کے اداروں ، خاص طور سے پارلیمان کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے مفادات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر دہشت گردوں سے ہمدردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد پار سے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث لوگوں کو تحفظ دینے کے خواہاں ہیں۔ ان کوفیصلہ کرنا ہے کہ یہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا فرد واحد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افواج جس طرح ملک کی زمینی ، سمندری اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں اس سے وہ ایک نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔وزیر دفاع نے عمران خان اوران کے ساتھیوں پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سطح کی بدعنوانی پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں کسی نے نہیں کی
Comments are closed.