نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات

16

 اسلام آباد۔14نومبر :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے دوطرفہ اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون بالخصوص آئی ٹی اور اہم معدنیات میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہری پور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کے قیام سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے امریکی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ دونوں اطراف نے غزہ کے لیے جاری امن کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کی

Comments are closed.