27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار

21

 اسلام آباد۔10نومبر  :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے، اس بل کی منظوری پر تمام شراکت داروں کا شکرگزار ہوں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ تاریخی بل تھا، یہ میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا تھا، اس کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ماضی میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی قائدین نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر دستخط کئے تھے، اس کا مقصد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح عدلیہ میں توازن قائم کرنا تھا، اس سے عدالتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نےا?رمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ہیرو تسلیم کیا، حکومت نے فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ججز کی سنیارٹی کو برقرار رکھا جائے گا، اس آئینی ترمیم سے ججز کے تبادلوں کا معاملہ بھی حل ہو گیا ہے، یہ آئینی ترمیم خوش آئند ہے، پاکستان پیپلز پارٹی، آزاد اراکین سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت پر شکرگزار ہیں، اس کی منظوری میں جلد بازی نہیں کی گئی، بل پہلے سینیٹ میں لانے کا وعدہ پورا کر دیا، تمام اراکین کو اظہار رائے کی مکمل آزادی دی گئی، 18ویں ترمیم میں اے این پی کی تجویز پر صوبہ خیبرپختونخوا نام رکھا گیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس آئینی ترمیمی بل میں 64 ووٹ پڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر وینٹی لیٹر پر ہیں اس لئے ووٹ ڈالنے نہیں آئے اور میرا ذاتی ووٹ بھی ہے۔ اپوزیشن کا ایوان میں اہم کردار ہوتا ہے، اپوزیشن سمیت تمام اراکین نے اس پر اپنی رائے دی ہے، 18ویں ترمیم پر 57 تقاریر ہوئیں، 1973ئ کا آئین متفقہ طور پر بنا، 27ویں آئینی ترمیمی بل پر تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر اتفاق رائے پیدا کیا، میثاق جمہوریت پر ہم سب نے اتفاق کیا، اس آئینی ترمیم پر زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے بھرپور محنت کی، آبادی میں تیزی سے اضافہ اور تعلیم کے معاملہ پر مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے۔ سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں

Comments are closed.