وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دو روزہ دورہ کے بعد باکو سے اسلام آباد روانہ ہو گئے

17

 باکو ۔8نومبر  :وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دو روزہ دورہ کے بعد باکو سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ہفتہ کو باکو کے حیدر علیوف بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، آذر بائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ۔ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں

Comments are closed.