نواب اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سے لیویز فورس نمائندوں کی ملاقات — فورس کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 8 نومبر 2025:

رسالدار میجر ظریف خان کاکڑ، رسالدار شاہ محمد زہری اور شیرانی و حریفال قبائل کے نمائندوں نے آج نواب اسلم خان رئیسانی اور نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے مجوزہ فیصلے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نواب اسلم رئیسانی اور نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے لیویز فورس کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فورس کی بحالی تک ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس صوبے کی تاریخی، عوامی اور قبائلی روایات کی پاسدار فورس ہے، جس کا کردار امن و امان کے قیام اور مقامی سطح پر جرائم کی روک تھام میں نمایاں رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ لیویز فورس کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ سیاسی اور عوامی ذرائع استعمال کیے جائیں گے تاکہ اس ادارے کی شناخت اور خودمختاری برقرار رکھی جا سکے۔

Comments are closed.