یونیورسٹی آف بلوچستان نے فارمی ڈی اور ڈی پی ٹی کے انٹری ٹیسٹ منسوخ کر دیے
کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ فارمی ڈی اور ڈی پی ٹی پروگرامز (مین کیمپس) کے داخلہ ٹیسٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ ٹیسٹ 9 نومبر 2025 بروز اتوار نمل یونیورسٹی کوئٹہ میں منعقد ہونا تھے، تاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر انہیں ملتوی کیا گیا ہے۔
داخلہ ٹیسٹ کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، جس کا اعلان یونیورسٹی کی جانب سے باقاعدہ طور پر کیا جائے گا۔
Comments are closed.