اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا شاندار اقدام — بچوں کی صحت کے تحفظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے آگاہی مہم کا آغاز

26

🇵🇰 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 7 نومبر 2025

 اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے لیے صحت مند اور معیاری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق سے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی، جس میں بچوں کی بہتر جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے انتخاب پر تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔

اس سیشن میں اسلام آباد کے 31 سے زائد تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں خوراک کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اسکول کینٹینوں کی مرحلہ وار چیکنگ اور فوڈ ہینڈلرز کی تربیت کا آغاز فوری طور پر کیا جائے گا۔ تمام فوڈ ہینڈلرز اور وینڈرز کو صرف فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق معیار بہتر بنانے کی مہلت ختم ہونے کے بعد فوڈ پوائنٹس کی دوبارہ چیکنگ کی جائے گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس منسوخ کر کے کیفے یا کینٹین بند کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے کیفے، کینٹین اور میس میں کام کرنے والے فوڈ ہینڈلرز کا میڈیکل اور ٹریننگ کروانا لازمی ہے۔

> “بچوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، طلباء و طالبات کی صحت کا تحفظ فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے،” — ڈاکٹر طاہرہ صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی

سیشن میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر زوفران الہی، جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان سمیت متعدد تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Comments are closed.