وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی
پشاور – وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا اجلاس ہوا، جس میں ضم اضلاع میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تحصیل اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لیے زمین کی خریداری ایک ماہ میں مکمل کی جائے اور دسمبر سے عملی کام شروع کیا جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 595 روڈ سیکٹر اسکیمیں شامل ہیں، جن کے لیے 53 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 204 منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
ضم اضلاع میں 27 شعبوں میں 556 منصوبے جاری ہیں، جن کے لیے 95 ارب روپے مختص اور 58 ارب روپے سے زائد جاری کیے جا چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ آفریدی نے وسائل کی کمی کے باوجود ضم اضلاع کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.