گورنر بلوچستان سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور قومی یکجہتی پر زور
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 6 نومبر: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے دانیال جیانی کی قیادت میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے بلوچستان ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کراچی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں بروئے کار لانے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور قومی اتحاد کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر مندوخیل نے ترقیاتی عمل میں نوجوانوں کی شمولیت اور ملک کی تعمیر میں ان کے اہم کردار پر زور دیا۔
دانیال جیانی نے گورنر کو نیشنل یوتھ اسمبلی کی سرگرمیوں، یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرامز اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ گورنر مندوخیل نے نوجوانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک اور صوبے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں تعلیم، تحقیق اور خدمت خلق کے مواقع فراہم کرکے ملکی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لینے کی ترغیب دینی چاہیے۔
گورنر نے کہا: “نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ تعلیم، تحقیق اور خدمت خلق کے ذریعے وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔”
ملاقات میں توقیر احمد، کراچی یونیورسٹی کی ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر انیلا امبر ملک، یاسر چانڈیو، ممتاز اسکالر لیاقت احمد، عارف بروہی اور ارتضیٰ بھی موجود تھے۔
Comments are closed.