وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر شدید احتجاج
– عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 6 نومبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا، “رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کی پی ٹی وی بورڈ میں نمائندگی نہ ہونا باعثِ افسوس ہے۔”
وزیر اعلیٰ نے سوال کیا، “کیا بلوچستان کے لوگ اللہ کے کمتر بندے ہیں؟” اور واضح کیا کہ نمائندگی کوئی احسان نہیں بلکہ صوبے کا حق ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر انہوں نے مزید کہا، “نمائندگی کوئی احسان نہیں، ہمارا حق ہے۔”
Comments are closed.