کلی چرمیان کا بی ایچ یو ادویات کی کمی کا شکار، آبادی کے لحاظ سے اے کیٹگری میں شامل کرنے کا مطالبہ

17

(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ: کلی چرمیان میں واقع بیسک ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) میں عملہ مکمل اور پانچ بستروں پر مشتمل وارڈ موجود ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو آئی پی وی ویکسین فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم، مقامی ذرائع کے مطابق، اس مرکز کو شدید ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ماضی میں بی ایچ سی آئی پی پروجیکٹ کے تحت ہر چھ ماہ بعد تقریباً چھ لاکھ روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جاتی تھیں، مگر پروجیکٹ کے اختتام کے بعد یہ ذمہ داری پی پی ایچ آئی کو سونپ دی گئی ہے۔ اب پی پی ایچ آئی دو ماہ کی بنیاد پر ادویات تو فراہم کرتی ہے، لیکن وہ چالیس دنوں کے اندر ہی ختم ہو جاتی ہیں، کیونکہ اس بی ایچ یو کی او پی ڈی میں ماہانہ 1200 سے زائد مریض رجوع کرتے ہیں۔

مزید برآں، بی ایچ یو کلی چرمیان کی آبادی 12 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث اسے اے کیٹگری میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔ تاہم، آبادی کے اعداد و شمار اپ ڈیٹ نہ ہونے کے سبب یہ مرکز اب تک بی کیٹگری میں شامل ہے۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ادویات کی باقاعدہ اور وافر فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات میں مشکلات پیش نہ آئ

Comments are closed.