انجینئر امیر مقام کا مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے نائب صدر بابر خان عمرزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

22

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 پشاور، 3 نومبر: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے نائب صدر بابر خان عمرزئی کے المناک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بابر خان عمرزئی پارٹی کے ایک مخلص، فعال اور باصلاحیت رہنما تھے جن کی اچانک وفات سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔

انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

واضح رہے کہ بابر خان عمرزئی گلیات، ایبٹ آباد میں تفریح کے دوران گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments are closed.