ہیلفنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر

32

 ہیلفنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (HHRD) پاکستان کے تحت یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ گلگت میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں نوجوان شرکاء کو ڈیجیٹل میڈیا، فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کے حوالے سے قیمتی معلومات اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پرووسٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر قمر عباس اور ریجنل منیجر ایچ ایچ آر ڈی گلگت بلتستان ڈاکٹر جہان تھے۔ انہوں نے شرکاء کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تربیتی ورکشاپس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ورکشاپ کے دوران معروف ٹرینرز پروفیسر اعجاز احمد خان، ولیم عباس، اور مرتضیٰ انصاری نے مختلف سیشنز میں نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا اور عملی رہنمائی فراہم کی۔

اختتام پر فوٹوگرافی اور شارٹ ڈاکومنٹری مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جن کے مطابق طلحہ احمد نے فوٹوگرافی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ علی سعید اور ان کی ٹیم نے شارٹ ڈاکومنٹری مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء، مہمانوں اور ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا گیا، جبکہ منتظمین کو کامیاب اور بامقصد ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔

Comments are closed.