سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام

15

قلات، جوہان میں 100کلو وزنی دیسی ساختہ بم برآمد
قلات(یو این اے) قلات کی سب تحصیل جوہان میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق جوہان کے علاقے میں پل کے نیچے 100 کلو وزنی دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا، جو کسی بھی وقت بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی گئی۔ ماہر عملے نے بم کو انتہائی مہارت کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا ممکن ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ تخریب کاروں کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔ عوام نے سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے علاقے میں امن کے قیام کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا۔

Comments are closed.