جی او سی 44 اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کا عمانی قلعے کا دورہ، جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر | 2 نومبر 2025ء

 میجر جنرل حبیب نواز، جی او سی 44 اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن پاکستان آرمی نے ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان کے ہمراہ تاریخی عمانی قلعے کا دورہ کیا۔

میجر جنرل حبیب نواز نے قلعے کے مختلف حصوں اور وہاں جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جی ڈی اے کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبے کو سراہا۔
ڈی جی جی ڈی اے نے بتایا کہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت تاریخی مقامات جیسے عمانی قلعہ، چارپادگو، تار آفس، عمانی واچ ٹاور اور پرتگیزی واچ ٹاور کی مرمت و بحالی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد گوادر کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا اور شہر کی سیاحتی اہمیت میں اضافہ کرنا ہے۔

Comments are closed.