یاسین آباد گرلز اسکول کو شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے نام سے منسوب کر دیا گیا

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ | 2 نومبر 2025ء

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے صحبت پور کے علاقے یاسین آباد کے گرلز پرائمری اسکول کو شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ انسپکٹر لطف کھوسہ گزشتہ ہفتے بھاگ ناڑی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ان کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اسکول کا نام ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.