آزاد، ذمہ دار اور محفوظ صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے: وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ | 2 نومبر 2025ء

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور محفوظ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی عوامی شعور بیدار کرنے اور حقائق سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزادیٔ صحافت کا احترام اور صحافیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

Comments are closed.