سی ٹی ڈی پشاور میں دھماکے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا نوٹس، فوری رپورٹ اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 2 نومبر 2025ء
سی ٹی ڈی پشاور میں دھماکے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا نوٹس، فوری رپورٹ اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (CTD) میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری طور پر طلب کر لیا ہے۔
سہیل آفریدی نے حکام کو ہدایت کی کہ دھماکے کی وجوہات کا فوری جائزہ لیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اور سیکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار پر گہرا افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور انہیں بہترین علاج کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی حفاظت اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے چوکسی اور حفاظتی اقدامات لازمی ہیں۔
Comments are closed.