یونیورسٹی آف تربت کا سات گھنٹے طویل سینیٹ اجلاس، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی صدارت میں اہم فیصلے

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

تربت (1 نومبر) — یونیورسٹی آف تربت کا نواں سینیٹ اجلاس گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی صدارت میں سات گھنٹے طویل اجلاس کی صورت میں منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی سے ممتاز ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہر سینیٹ اجلاس کی خصوصیت یہ ہے کہ اراکین نہ صرف جامعہ کے انتظامی امور پر بحث کرتے ہیں بلکہ دانشورانہ تجاویز اور تعمیری تنقید سے ادارے کی بہتری میں مدد دیتے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کلیم اللہ بابر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرووائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، ایچ ای سی نمائندہ ڈاکٹر ظہور بازئی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عارف اچکزئی، اور رجسٹرار گنگوزار بلوچ نے شرکت کی۔

گورنر مندوخیل نے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی جامعات کو اسلام آباد اور پنجاب کے معیار کے برابر لانے کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں۔

آخر میں گورنر بلوچستان نے اجلاس کے شرکاء میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

Comments are closed.