کوہلو میں شہید لیویز سپاہی راز محمد کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوہلو (1 نومبر) — کوہلو کے علاقے لاسی زئی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویز سپاہی راز محمد کو ان کے آبائی علاقے سب تحصیل تمبو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر کوہلو، کمانڈنٹ ایف سی، اسسٹنٹ کمشنر، لیویز افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیویز کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق سپاہی راز محمد نے گزشتہ شب 20 کے قریب دہشتگردوں کے حملے کا بہادری سے مقابلہ کیا اور 60 سے زائد مزدوروں کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شرکائے جنازہ نے ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.