پاکستانتازہ ترین

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا زونل آفس کراچی کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا زونل آفس کراچی کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے ایف آئی اے زونل آفس کراچی کا دورہ کیا

ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی کی جانب سے کراچی زون کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں

زیر التواء انکوائریوں اور مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کیا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے

ہائی پروفائل کیسز میں کسی قسم کی تاخیر یا رعایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے

مالیاتی جرائم، امیگریشن فراڈ اور جعلی ادویات کے کیسز میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جائے ۔ ڈی جی ایف آئی اے

ادارہ جاتی ساکھ اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات شروع کیے جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے

دورے کے دوران ایف آئی اے کی عمارات کا بھی معائنہ کیا گیا اور کراچی میں ادارے کے فزیکل انفراسٹرکچر کی مجموعی حالت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں ایف آئی اے کے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button