بلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان، دو روز میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5خواتین جاں بحق

بلوچستان صوبائی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2روز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔

جاری بیان میں بلوچستان صوبائی انتظامیہ نے بتایا کہ ژوب سیلابی ریلے میں بہنے سے 4 خواتین جبکہ زیارت ڈیم میں ڈوبنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔حکام کے مطابق ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ایک خاتون اور مرد کو بچالیا گیا تھا،اسی طرح زیارت میں ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بھی ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button