گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈسکہ سیالکوٹ کا دورہ
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی انکے ہمراہ تھے
گورنر خیبر پختونخوا دریائے سوات میں ڈوبنے والے خاندان کی رہائشگاہ ڈسکہ پہنچے
گورنر نے متاثرہ خاندان کے سربراہ ڈاکٹر محسن و دیگر لواحقین سے ملاقات کی
گورنر نے متاثرہ خاندان کے سربراہ و دیگر لواحقین سے سوات سانحہ پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا
گورنر نے پسماندگان سے اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا
اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے تعزیت و دکھ بانٹنے کیلئے آیا ہوں، فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے گفتگو
سوات کے سانحہ پر پورے صوبے کے عوام دکھی اور غمگین ہیں، فیصل کریم کنڈی
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت نے سوات واقعہ پر نالائقی کا مظاہرہ کیا، فیصل کریم کنڈی
یہ سانحہ صرف لواحقین کے لیے نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، فیصل کریم کنڈی
متاثرہ خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، فیصل کریم کنڈی
لواحقین کے صبر و حوصلہ کو سلام پیش کرتا ہوں، فیصل کریم کنڈی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سوات سانحہ کے براہ راست ذمہ دار ہیں، انہیں مستعفی ہونا چاہئے، فیصل کریم کنڈی
سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی حفاظت اور ان کی مدد کرنا ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔فیصل کریم کنڈی
وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے افراد کو بچانے والے مقامی نوجوانوں کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے، فیصل کریم کنڈی
دریائے سوات کنارے تجاوزات کا پہلے خاتمہ کیوں نہیں کیا گیا، کس کی اجازت سے تجاوزات کی گئیں، فیصل کریم کنڈی




