اینٹی کرپشن مکران سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانگیر لیاقت نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے، اور اس کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ا نہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے دفاتر ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں اور کرپشن سے متعلق شکایات یا معلومات بلا خوف فراہم کی جا سکتی ہیں۔ فراہم کردہ معلومات کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا اور ہر شکایت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جہانگیر لیاقت نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، اور اس کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف مہم میں بھرپور حصہ لے کر اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں
Related Articles
Check Also
Close



