• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

خواجہ محمدآصف کی سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت،سانحہ سوات سے متعلق بات کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ،وزیردفاع

web desk by web desk
June 29, 2025
in پاکستان, تازہ ترین
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات سے متعلق بات کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ریسکیو کا بریک ڈاؤن ہے ، یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ریسکیو والوں کی ناکامی کے وہاں ایسے واقعات ہو چکے ہیں،حکمرانی کوئی جھولا جھولنے کی چیز نہیں بلکہ حکمرانی کانٹوں کی سیج ہے اس لیے تمام حکمرانوں کو چاہیئے کہ اپنے ذاتی و سیاسی مفادات سے زیادہ عوامی مفادات کے تحفظ کو ترجیح دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ڈسکہ میں سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحے سے متعلق بات کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ریسکیو کا بریک ڈاؤن ہے اور یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ریسکیو والوں کی ناکامی کے وہاں ایسے واقعات ہو چکے ہیں،ریسکیو والے وہاں آئے بھی تو خالی ہاتھ آئے اور پھر چلے بھی گئے کیونکہ ان کے پاس کوئی ایسی مشنری ہی موجود نہ تھی جس سے وہ سامنے کھڑے بچوں اور ان کے والدین کو موت کے منہ میں جانے سے بچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے لئے تو قیامت ٹوٹ پڑی ہے لیکن پتہ نہیں وہاں کے حکمران لوگوں کے ضمیروں پر کوئی قیامت ٹوٹی ہے یا نہیں ،

وزیر دفا ع کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ غفلت و کوتاہی کا اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے، بلاشبہ قدرتی آفات اللہ تعالی کی جانب سے آتی ہیں لیکن ان حادثات کے سدباب کے لئے اقدامات بھی کئے جاتے ہیں جو صوبائی حکومت نے نہیں کئے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر جو کڑا وقت ہے اللہ تعالی بد ترین دشمن پر بھی ایسا وقت نہ لائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتا ،عوام خود فیصلہ کرے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ حکمران جہاں بھی ہوں انہیں اپنی ذمہ داریاں ضرورمحسوس کرنی چاہیئں کیونکہ حکمرانی کوئی جھولا جھولنے کی چیز نہیں بلکہ حکمرانی کانٹوں کی سیج ہے اس لیے تمام حکمرانوں کو چاہیئے کہ اپنے ذاتی و سیاسی مفادات سے زیادہ عوامی مفادات کی حفاظت کریں۔

انہوں نے سانحے میں جانبحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، کوآرڈینیٹر وزیراعظم برائے اوورسیز حافظ شاہد کہ ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی اور چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد سمیت دیگر سینئر مسلم لیگی رہنما بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔

Previous Post

حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، احسن اقبال

Next Post

ایشیا کپ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ممکنہ تاریخ اور مقام سامنے آگیا

Next Post

ایشیا کپ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ممکنہ تاریخ اور مقام سامنے آگیا

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.