
*بلوچستان میں تعلیم جدید دور میں داخل ، تعمیر نو سمارٹ آڈیٹوریم کا افتتاح
کوئٹہ 27 جون :ـبلوچستان میں طرز تعلیم جدید دور میں داخل ، صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے پہلے انٹرنیشنل طرز پر بنے سمارٹ آڈیٹوریم اور دور جدید کی تمام سہولیات سے آراستہ ٹیچر ٹریننگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کے ممبران نے حلف اٹھایا ، ان سے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے حلف لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی ، سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ممبر تعمیر نو بورڈ حافظ محمد طاہر ، میر غلام حسین جمالی ، ڈاکٹر عطاءالرحمن ، پرنسپل تعمیر نو کالج عابد مقصود، پرنسپل تعمیر نو گرلز ہائی سکول محترمہ غزالہ شیر علی ، پرنسپل تعمیر نو ماڈل گرلز ہائی سکول میڈم صحیفہ ، پرنسپل تعمیر نو ہائی سکول بلال درانی ،پرنسپل تعمیر نو ماڈل سکول طارق منگی، پرنسپل پرائمری سکول محترمہ کومل شاہد اور محترمہ اقراء، لیکچرار، اساتذہ اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ سمارٹ آڈیٹیوریم کا قیام وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی کاوشوں اور بلوچستان مےں تعلیم کے فروغ اور طلباءو طالبات کو سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری کوششوں کانتیجہ ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کا قیام خوش آئند ہے ، جس سے طلباءکو سیرت النبی اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس ملے گا ۔ تعمیر نو کی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں انتہائی بہترین ہیں، خوشی ہے پروفیسر فضل حق میر کا جلایا گیادیا آج روشنی کا مینارہ بن چکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان مےں فروغ تعلیم تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے،تعمیر نو کیساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائیگا ۔ تقریب سے خورشید ندیم چیئرمین قومی رحمت العالمین و خاتم النبیین نے آن لائن خطاب کیا ۔اور سیرت النبی پر روشنی ڈالی ، رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کے ممبران کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی او رانہےں ان کی ذمہ داریاں باور کرائیں۔اس موقع پر سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو ٹرسٹ کے زیر سایہ بلوچستان کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک قائم ہے ، جس میں ہزاروں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں، بلوچستان میں تعلیم کیلئے زندگی وقف کرنے والے پروفیسر فضل حق میر مرحوم کے خوابوںکو تعبیر حاصل ہورہی ہے ،اور یہ ستر سال سے زائد کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد آج الحمد اللہ اس مقام پر پہنچ چکا ہے ، کہ جلد یونیورسٹی سے ہزاروں طلباءو طالبات فارغ التحصیل ہونگے ، سپنی روڈ اور مری آبادمےں گرلز کالج کی نئی بلڈنگ مےں درس و تدریس کا سلسلہ جلد شروع ہوجائیگا۔آج بلوچستان کا پہلا ڈیجیٹل سمارٹ آڈیٹیوریم کاافتتاح ،اور تعمیر نو ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام نئے دور کا آغاز ہے، اب بلوچستان کا بچہ بچہ انٹرنیشنل طرز تعلیم پر علم حاصل کریگا ، تعمیر نو کے اداروں مےں ڈیجیٹل قرآن رومز کے قیام سے طلباءو طالبات بہترین معلمین کے زیر سایہ قرآن پڑھ اور سمجھ رہے ہیں ۔ اسی طرح سمارٹ آڈیٹیوریم میں ایک ہی چھت کے نیچے بچوں کو دنیا بھر کے تعلیمی اداروں اور اساتذہ سے سیکھنے اور علم حاصل کرنے کا موقع میسر آئیگا۔حافظ محمد طاہر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گزشتہ سال کے دورہ تعمیر نو کے بعد تعمیر کی نو کی نشاط ثانیہ کا آغاز ہوا ، ریکارڈ مدت میں سمارٹ آڈیٹیوریم اور ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل مےں لایا گیا، اس موقع پر سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، وزیر تعلیم راحیلہ درانی کے خصوصی تعاون سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ، جس سے ہمارے طلباءو طالبات استفادہ حاصل کرینگے ۔ سمارٹ آڈیٹیورم میں دنیا بھر سے مقررین بلوچستان کے طلباءکو آن لائن لیکچر دینگے ، اسی طرح ہمارا ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بلوچستان کے اساتذہ کو جدید ترین درس وتدریس کیلئے ٹریننگ کا اہتمام کرےگا۔




