!ڈی آئی جی لاڑکانہ کا وکلا سے خطاب

22

ڈی آئی جی پی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب صاحب اور لاڑکانہ کے وکلا کے مابین غلط فہمی کی بنیاد پر جاری تنازعہ سیشن جج جناب سمکان مغل صاحب نے حل کروا دیا
وکلا کی درخواست پر ڈی آئی جی جناب ناصر آفتاب صاحب اور ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد فیصل چوہدری صاحب کا بار روم کا دورہ۔
وکلا کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیاد پر حل کرتے ہیں۔

وکلا برادری کی جانب سے ڈی آئی جی لاڑکانہ کے خلاف غلط فہمی پر مبنی تنازعے پر احتجاج کے باعث سیشن جج لاڑکانہ جناب سمکان مغل صاحب نے جناب ڈی آئی جی پی صاحب لاڑکانہ اورجناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ سمیت وکلا برادری کے نمائندوں کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔

جناب سیشن جج صاحب نے پولیس اور وکلا کے درمیان غلط فہمی پر مبنی تنازعے کو موقع پر حل کروادیا۔

جس کے بعد وکلا کی درخواست پر جنب ڈی آئی جی پی صاحب لاڑکانہ اور جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے لاڑکانہ سیشن کورٹ میں بار روم کا دورہ کیا, جہاں لاڑکانہ ڈسٹرکت بار کے عہدیداروں اور سینئر وکلا نے ان کا استقبال کیا۔

ڈسٹرکت بار کے صدر محمد اسماعیل ابڑو نے جناب ڈی آئی جی پی صاحب لاڑکانہ اور ایس ایس پی پی صاحب لاڑکانہ کو ویلکم کیا۔

جناب ڈی آئی جی صاحب لاڑکانہ نے کا کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر وکلا برادری کی جانب سے ان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

وکلا برادری کا وفد جس وقت مجھ سے ملنے دفتر آیا, اس وقت جناب وزیر داخلہ صاحب سندھ اور جناب آئی جی پی صاحب کی صدارت میں آن لائین میٹنگ کے باعث وکلا کو ملنے میں تاخیر ہوئی۔

وکلا برادری ڈوکری کے وکیل کے بھائی کی ڈکیتی مزاحمت میں ہلاکت پر قاتلوں کی عدم گرفتاری کی شکایت لے کر آئے تھے۔

جس پر ہماری ٹیم نے نہ صرف قاتل کو گرفتار کیا بلکے چھینا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی آٸی جی لاڑکانہ

جناب ڈی آئی جی پی صاحب لاڑکانہ نے کہا کے وکلا برادری کی دل سے عزت کرتا ہوں, میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
ہمارا کام عوام کو امن امان کی بہتر صورتحال کی فراہمی ہے۔ جس کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

Comments are closed.