میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایات اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر شہر میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

18

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایات اور عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر شہر میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام منی پمپ مالکان کو تین (3) دن کی حتمی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنی تنصیبات رضا کارانہ طور پر ختم کر دیں۔ مہلت ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ بلا کسی پیشگی اطلاع سخت قانونی کارروائی کرے گی۔منی پٹرول پمپوں میں حفاظتی اقدامات کا فقدان، غیر معیاری ذخیرہ، اور آتشزدگی کے حالیہ واقعات کے باعث یہ اقدام نا گزیر تھا۔ ان پمپوں کی موجودگی نہ صرف شہریوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ شہر کے مجموعی امن وامان اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ عوامی تحفظ و سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Comments are closed.