وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ہوپ آرگنائزیشن اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کے نمائندوں نے ملاقات کی

23

کوئٹہ: 21 جون: وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ہوپ آرگنائزیشن اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کے نمائندوں نے ملاقات کی. اس موقع پر واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کے صدر میر بہرام خان لہڑی، اور سینئر صحافی میر بہرام بلوچ بھی شریک تھے ملاقات میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں پانی اور صفائی سے متعلق منصوبوں کی تشکیل پر بات چیت کی گئی ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے ہوپ اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کی جانب سے جاری آگاہی مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی مہم ہے جس کا براہِ راست تعلق خواتین کی روزمرہ زندگی سے ہے پانی کا استعمال زیادہ تر خواتین کرتی ہیں لہٰذا ان مسائل کے حل میں بھی خواتین کو مرکزِ توجہ بنانا ہوگا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی سماجی ساخت دیگر صوبوں سے مختلف ہے جہاں خواتین مخصوص نوعیت کے چیلنجز سے دوچار ہیں ان مسائل سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے خواتین کی فیصلہ سازی میں شمولیت ناگزیر ہے ڈاکٹر ربابہ خان نے ہوپ کی جانب سے پیش کردہ سٹی وائڈ اِنکلوسیو سینیٹیشن (سی ڈبلیو آئی ایس) منصوبے کو ایک مثبت اور پائیدار قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت، غیر سرکاری اداروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کیا جائے تو اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے پانی اور صفائی کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اراکین کی باہمی مشاورت سے ہوپ اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کی سفارشات آئندہ اسمبلی اجلاسوں میں پیش کی جائیں گی اور بلوچستان اسمبلی میں اس موضوع پر سنجیدہ بحث کی جائے گی تاکہ ہر ضلع کے تقاضوں کے مطابق مؤثر منصوبہ بندی ممکن بنائی جا سکے ڈاکٹر بلیدی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عوامی سطح پر پانی اور صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ضروری ہے تاکہ شہری خود بھی حفظانِ صحت، پانی کے محفوظ استعمال اور ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں ملاقات کے اختتام پر ہوپ اور واٹر سینیٹیشن نیٹ ورک کی جانب سے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی گئی۔

Comments are closed.