سکرنڈ میں 2025 اور 26 کے انتخابات کے سلسلے میں سندھڑی پینل کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے سپریم کونسل کے ممبران کے استقبالیہ اور کارنر میٹنگ کی مشترکہ تقریب ارسلان ہاؤس میں منعقد کی گئی
سکرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ: سکرنڈ میں 2025 اور 26 کے انتخابات کے سلسلے میں سندھڑی پینل کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے سپریم کونسل کے ممبران کے استقبالیہ اور کارنر میٹنگ کی مشترکہ تقریب ارسلان ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ جس میں سندھی پینل نے معزز اراکین کو اپنے انتخابی نشان سندھی ٹوپی بطور تحفہ پیش کی جبکہ ان کی شاندار مہمان نوازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر سندھی پینل کے سرپرست علی شیر انڑ اور صدارتی امیدوار احسان علی شاہ نے تمام ممبران سے اپیل کی کہ وہ سندھی ٹوپی پہن کر 22 جون کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہم ماضی کی کوتاہیوں اور کاہلیوں کو ختم کر کے کامیاب ہوں گے اور اربن الائنس اور نئے عوامی اتحاد کو فعال کریں گے۔ قبل ازیں مراد علی ملاح نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کے آخر میں مجید عباسی نے سید نور محمد شاہ کے لیے دعائے مغفرت کرائی جس میں شہری اتحاد کے اراکین مراد خانزادہ، مولانا بخش لغاری، محمد حسین راجپوت، محمد یوسف میمن، محمد قاسم شیخ اور عبدالرزاق خانزادہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عارف خانزادہ، شمشاد ملاح اور قاضی جاوید سنائی نے بھی خطاب کیا۔
Comments are closed.