ذشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار عصمت اللہ کی نماز جنازہ ان کی آبائی گاؤں میں ادا کی گئی

21

ضلع چمن 20جون: گذشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار عصمت اللہ کی نماز جنازہ ان کی آبائی گاؤں میں ادا کی گئی. شھید لیویز اہلکار کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی ایف سی کرنل عرفان ماگرے ڈی پی او سردار شہریارخان، اسسٹنٹ کمشنر امتیازعلی بلوچ، سول و عسکری افیسران قبائلی عمائدین علماء کرام اور علاقے کے عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے شہید لیویز اہلکار کی جسد خاکی کو لیویز کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی بعد ازاں ڈی سی چمن اور دیگر سول و فوجی آفیسران شہید کے گھر گئے وہاں انہوں شہید کے والدین اور خاندان سے تعزیت کی اور فاتح پڑی انہوں نے شہید کی درجات کی بلندیوں اور والدین خاندان اور عزیز و اقارب کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کیلئے دعا کی۔

Comments are closed.