گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان کی قیادت میں قبائلی جرگہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان کی قیادت میں قبائلی جرگہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
قبائلی جرگہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو انضمام کے بعد قبائلی عوام کے مسائل میں اضافہ اور بڑھتی بے چینی سے آگاہ کیا
جرگہ اراکین نے بجٹ میں ضم اضلاع پر ٹیکسوں کے نفاذ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا
قبائلی عمائدین نے ضم اضلاع میں انڈسٹری پر دس فیصد ٹیکس کے نفاذ کو ظالمانہ اقدام قرار دیا
جرگہ اراکین نے باڑہ سمیت دیگرقبائلی علاقوں میں متاثرین آپریشن کو معاوضوں کی تاحال عدم ادائیگی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
انضمام کے بعد قبائلی عوام سے کئے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہئے، فیصل کریم کنڈی
وفاق کیساتھ قبائلی عوام کا وکیل بن کر کام کر رہاہوں، فیصل کریم کنڈی
ہر فورم پر کہا کہ قبائلی عوام کے انضمام کیبعد محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے، فیصل کریم کنڈی
سابقہ فاٹا میں ترقیاتی اقدامات کیلئے اسٹرئینگ کمیٹی میں قبائلی عمائدین کی تجاویز پیش کی جائیں گی، فیصل کریم کنڈی
ضم اضلاع میں ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے مقامی عمائدین علاقہ کی تجاویز و آراء کا مکمل احترام کرتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
ہمارے صوبہ کے مسائل ہم نے خود حل کرنے ہیں، فیصل کریم کنڈی
پرامن و ترقی یافتہ خیبرپختونخوا کیلئے ہمیں خود متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، فیصل کریم کنڈی
Comments are closed.