آر ایچ سی کواس میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکائاللہ درانی نے ایکسرے اور سی بی سی مشین کا افتتاح کرلیا
زیارت 19جون : آر ایچ سی کواس میں ڈپٹی کمشنر زیارت ذکائ للہ درانی نے ایکسرے اور سی بی سی مشین کا افتتاح کرلیا- اس موقع پر فوکل پرسن حاجی راز محمد دومڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر زیارت ڈاکٹر یاسرطاہر بھی موجود تھے یاد رہے کہ یہ ایکسرے مشین 2014 میں سیو دہ چلڈرن این جی او نے آر ایچ سی کواس کو دیا تھا جو ابھی تک انسٹال نہیں ہوا تھا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ زیارت نیایکسرے مشین کو انسٹال کرکے باقاعدہ انکا افتتاح کر لیا اسی طرح سی بی سی مشین بھی 2014 میں سیو دہ چلڈرن نے دیا تھا جو ابھی تک بغیر انسٹالیشن کا پڑا ہوا تھا آج وہ بھی ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی سے انسٹال ہوگیا اور باقاعدہ آج افتتاح بھی ہو گیا نے آر ایچ سی کواس کے پانی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر دیا ہسپتال کا پانی بحال ہو گیا الٹرا ساؤنڈ مشین جو کافی عرصے سے بند تھا بحال کردیا شعبہ حادثات روم بحال کر دیا لیبر روم شعبہ حادثات ڈینٹل سیکشن کے لئے 55 لاکھ روپے کا سٹیلائیزیشن مشین بھی منظور کرایا جسکا عنقریب افتتاح ہو جائیگا۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکائاللہ درانی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں.
Comments are closed.