گورنر بلوچستان / بنگلہ دیش ہائی کمشنر، ملاقات

19

سردست پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بدلتے ہوئے حالات اور جدید ضروریات کے مطابق اپنے دوطرفہ تعلقات کو دوسرے شعبوں میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بنگلہ دیش کی سمال کاٹیج انڈسٹریز میں کی مہارت سے استفادہ کرنا ضروری ہے. ہائی کمیشنر نے بلوچستان سے کوئلہ، لائم اسٹون، سنگ مرمر اور آرائشی پتھر منگوانے میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ گورنر بلوچستان نے بنگلہ دیش کی کاٹیج انڈسٹری سے مہارتیں منتقل کرنے اور بلوچستان میں مردوں اور عورتوں میں استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کی خواہش کی.

اسلام آباد، 19 جون: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں تاہم بدلتے ہوئے حالات اور جدید ضروریات کے مطابق اپنے دوطرفہ تعلقات کو دوسرے شعبوں میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ہم ایک دوسرے کے تجربات سے اٹھا سکتے ہیں. سمال کاٹیج انڈسٹریز میں بنگلہ دیش کی مہارت سے استفادہ کر کے ہم پاکستان میں خواتین جوکہ ہماری نصف آبادی ہے کی شرکت معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں یقینی بنا سکتے ہیں. اس طرح دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ بات انہوں گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشنر اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران خطے رونما ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیاں اور دونوں برادر مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی وسعت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر بنگلہ دیش ہائی کمیشنر بلوچستان سے کوئلہ، لائم اسٹون، سنگ مرمر اور آرائشی پتھر بلوچستان سے منگوانے دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ گورنر بلوچستان نے بنگلہ دیش کی کاٹیج انڈسٹری سے مہارتیں منتقل کرنے اور بلوچستان میں مردوں اور عورتوں میں استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کی خواہش کی. گورنر بلوچستان نے ہائی کمشنر بنگلہ کو بلوچستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور وہاں تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد کے ساتھ نئے رابطے اور تعلقات استوار کرنے پر زور دیا.

Comments are closed.