ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا
کوئٹہ19 جون: ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا- جس کی صدارت ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کی۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسیلری (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ SSP ، PSP ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -1-IV-III-II اور A.D اسد اللہ BC ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آؤٹ زون کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی ۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے دوران اجلاس تمام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی طرف سے شکایت آرہی ہیں کہ BC کے جوانوں کو دوسرے ریجن میں ٹرانسفر کیا گیا ہے اس بابت آپ تمام کو ہدایات جاری کیں کہ بلوچستان کانسٹبلری میں جوانوں کے تبادلہ جات بغیر کسی بڑی سزاء کے دوسرے رینجز میں نہیں کیا جاتا ہے۔ اور ابھی تک کسی کے بھی آؤٹ آف رینج تبادلہ جات نہیں کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کا نسٹیبلری ایک ریز رو فورس ہے۔ بلوچستان کے حالات کے مطابق کہیں بھی BC فورس کی ضرورت ہوتی ہے انہیں ڈیوٹی کیلئے بھیجا جاتا ہے۔ تا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی جاسکے اور صوبے میں امن وامان کو بحال رکھا جا سکے۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں جس سے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی حاضری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ جس سے جوانوں کو بر وقت اپنی چھٹی مل جاتی ہے اور کسی کی حق تلفی نہیں ہورہی ہے۔
ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں کے بعد محرم الحرام شروع ہو رہا ہے اپنی اپنی لائنز کی سیکورٹی پر خاص توجہ دیں اور تمام جوانوں کو لائنز میں حاضر رکھیں تا کہ کسی نا گہانی صورت سے نمٹا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جو محرم الحرام کی ڈیوٹیوں کی ڈیمانڈ آتی ہے اس کو پورا کریں گے اور اس محرم الحرام جیسے اہم موقع پر کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محرم الحرام کے موقع پر جوانوں کو مکمل حفاظتی سامان فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی حفاظت کر سکیں۔ SOP کے مطابق جوانوں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی پر روانہ کریں گے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ جوان وطن کیلئے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی چوکس ہو کر کریں۔ اور کسی بھی قربانی شہادت جیسے عظیم رتبہ حاصل کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو کہا کہ جوانوں کی سیفٹی اور سیکورٹی اور سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے جائے تعیناتی کا دورہ کر کے رپورٹ ہیڈ آفس کو بھجوائیں۔ایڈیشنل IGP/ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ چائنیز اور فارنرز کی سیکورٹی کو بہتر بنایا یا جائے۔ جہاں بھی بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان چائنیز اور فارنرز کی سیکورٹی پر معمور ہیں وہاں جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر جوانوں کو مکمل بریف کیا جائے ۔ تا کہ دوران ڈیوٹی کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے۔
Comments are closed.