ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکی 8افغان مہاجریں کو گرفتار کرلیا
لورالائی. 18جون: ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکی 8افغان مہاجریں کو گرفتار کرلیا- غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور اپریشن شروع کر دیا جو کہ روزانہ کی بنیاد پر بدستور جاری رہے گا۔ حکومت پاکستان اور بلوچستان کے مشترکہ فیصلے کے تحت غیر قانونی افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغانوں کے خلاف اپریشن شروع کر دیا جو کہ روزانہ کی بنیاد پر بدستور جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے لورالائی بازر میں غیر قانونی مقیم POR اور ACC کارڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کی دکانیں سیل کر کے اور انہیں گرفتار کر کے زبردستی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ آج کے کاروائی میں بہت سے غیر قانونی افغان مہاجروں کو گرفتار کر لیا گیاجن کو کل افغانستان کے لیے روانہ کر دیے جائیں گے۔
Comments are closed.